Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ستمگر

By: Imran Nazeer

جب بھی عشق کے وہ خلاف ہوگا
دل میں میرے بڑا اک شگاف ہوگا

نکلا جو آنکھوں سے آنسو ہماری
تو نہ آنسو وہ اس سےصاف ہوگا

یہ رتجگا ہی رہے گا اس کا مقدر
عشق میں جو اس سا سراف ہو گا

دل توڑا میرا، کیا جو بھی تو نے ستم
میری طرف سے سب معاف ہو گا

میت پہ میری جب آئیں گے وہ
مجھ پر بھی پڑا اک غلاف ہو گا

یہ سب تیرا ہی کیا دھرا ہو گا عمراؔن!
اک دن قبر کا میری بھی طواف ہو گا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore