By: Hassan Kayani
آج پھر دل کی دنیا جاگ اٹھی ھے
پھر کوئی غم کی چتا جاگ اٹھی ھے
تم بہت دور ھو کیسے تجھے حال دل سناؤں
شاید روحوں کے اتصال کی ضیا جاگ اٹھی ھے
آج پھر تیرے شھر میں اک شور بپا ھے
جیسے کوئی ظلم کی ھوا جاگ اٹھی ھے
تم اپنی روپوشی کی کب تک خیر مناؤ گے
جذبہءدل کی پھر سے صدا جاگ اٹھی ھے
سلاخوں کے پس پردہ کوئی تڑپ رھا ھے
حسن جیسے پھر سے تمنائے قلب جاگ اٹھی ھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?