By: Fazlul Hasan
ھماری ویب کے سبھی دوستوں کو عید ا لفطر کی تہہ دل سے مبارکباد
ان سے ہم پیار کا اظہار کئے جاتے ہیں
اور وہ ہیں کہ بس انکار کئے جاتے ہیں
ہم جو رسوا سر بازار کئے جاتے ہیں
تیری خاطر ہی مرے یار کئے جاتے ہیں
ہے ستم آپ کا انداز مگر اتنے ستم
ہم پہ ہی کیوں مرے سرکارکئے جاتے ہیں
ملکہ حسن ہوئی شان میں کیا گستاخی
کس لئے حاضر دربار کئے جاتے ہیں
بے رخی ٹھیک ہے پر غیر سی ہنس کر باتیں
آپ تو ساری حدیں پار کئے جاتے ہیں
حسن غصے میں ہے چپ رہنا ہی بہترہے حسن
آپ بیکار ہی تکرار کئے جاتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?