By: سمیرہ اطہر
فکر دنیا میں کیوں ڈوب جاؤں میں
فکر آخرت میں ڈوب جانے کو دل چاہتا ہے
نہ کرنا دور یارب ہمیں تو
ترا ہونے کو دل چاہتا ہے
یارب تو پنج وقتہ نمازی بنادے
کلید جنت پانے کو دل چاہتا ہے
اپنی یاد سے بے خبر نہ رکھ یارب
تری یاد میں ڈوب جانے کو دل چاہتا ہے
ہو نصیب ایماں پہ خاتمہ یارب
ترے خاطر مر جانے کو دل چاہتا ہے
تری رحمت کا سایہ سلامت رہے
ترے سایہ میں رہنے کو دل چاہتا ہے
سمیرہ کو ہو حج کی سعادت میسر
دیدار کعبہ و خضراء کو دل چاہتا ہے
آمین
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?