By: M.Asghar
لوگوں کو اس بارے میں ہوشیار کرو
نفرت کی بجائےاک دوجے کو پیار کرو
ہمیں اپنے اعمال کا جواب دہ ہونا ہے
اس دن کے لیے خود کو تیار کرو
کسی ایک کے ہو جاؤ سدا کے لیے
ہر کسی سے نہ آنکھیں چار کرو
دوستوں میں گلے شکوے ہوا کرتے ہیں
کبھی چھپ کر نہ کسی پہ وار کرو
اصغر کی ہر بات پتھر پہ لکیر ہوتی ہے
کبھی تو میری باتوں پہ اعتبار کرو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?