By: purki
کچھ سپنے تھے جو آنکھوں میں اٹک گئے
کچھ اپنے تھے جو دلوں سے ڈھلک گئے
کچھ آنسو تھے جوآنکھوں سے چھلک گئے
کچھ ارمان تھے جو اندر ہی اندر سلگ گئے
کچھ انسان تھے جودولت سے بہک گئے
کچھ انسان تھے جو ٹکڑوں میں بٹ گئے
کچھ انسان تھے جو دلوں سے اتر گئے
کچھ انسان تھے جو اپنوں سے کٹ گئے
کچھ انسان تھے جو شہرت سے بہک گئے
کچھ انسان تھے جو عورت سے بہک گئے
کچھ انسان تھے جو دلوں میں اٹک گئے
کچھ انسان تھے جو دلوں سے سرک گئے
کچھ انسان تھے جو ہم سے بھڑک گئے
کچھ انسان تھے جوہم سے چپک گئے
کچھ انسان تھے جو ہم سے چمک گئے
کچھ انسان تھے جو ہم سے چمٹ گئے
کچھ انسان تھے جو الگ تھلک رہ گئے
کچھ انسان تھے جو زمیں سے فلک پر گئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?