By: مبين نثار
ھجر میں وہ ساعت بھی حاصل ہو
خیال ھی سہی ! وہ میرے مقابل ہو
دیکھوں اسے جب دیدہٴ تر سے
ستارے سا چمکتا میرا قاتل ہو
کیوں بتاوں اسے دل پر کیا گزری؟
اپنے گھر سے کوئی کیسے غافل ہو؟
شب کی تاریکی میں چاند بن جائے
کڑی دھوپ میں جیسے سایہٴ بادل ہو
اصل عشق تو روح سے روح کا ہے
نہ میں کوئی صحیفہ نہ تم بائبل ہو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?