Bazm e Urdu - The urdu poetry app

شب کے سینے میں کچھ سلگتے ہیں -

By: وشمہ خان وشمہ

شب کے سینے میں کچھ سلگتے ہیں -
زندگی کے چراغ جلتے ہیں

میری آنکھوں میں قید ہیں دریا
پھر سمندر کہاں نکلتے ہیں

بڑھتی جاتی ہے روز تشنہ لبی
روز سانسوں میں خون جلتے ہیں

اُس سے ملنے کی اب بھی حسرت ہے
وعدہ کر کے بھی جو مکرتے ہیں

ان کو دنیا ، وفا سے کیا لینا
رنگ پل پل میں وہ بدلتے ہیں

جب سے جنگل میں آ بسی وشمہ
شہر آتش بہ پا ہے جلتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore