By: zaigham jaffery
بھول نہ جائیں کہیں رانجھا کے افسانے مجھے
علمِ چاہت پھر دہر میں دیجے پھیلانے مجھے
گلستانِ عاشقاں میں ہے خزاں آئی ہوئی
آخرش ان کے مسائل بھی ہیں سلجھانے مجھے
ہائے یہ حسنِ مقدر چاند اترا ناگہاں
آیا ہے اور دیکھئے تو ساتھ لے جانے مجھے
ہاں تسلسل دیکھنے کا توڑنا بالکل نہیں
پھر زلیخا کی طرح ہیں ہاتھ کٹوانے مجھے
آج روتے ہیں سنا ہے مجھ سے ملنے کے لئے
کل سرِ بازار تھے جو آئے ٹھکرانے مجھے
چاہتِ جاناں ملی ہے نہ رضائے کبریا
لے چلو اے ہم نشینو! آج مے خانے مجھے
دور ہو کر بھی شناسا ہے مری عادات سے
ہیں جو رہتے پاس میرے وہ نہیں جانے مجھے
جعفری تو نے غموں کو لکھ دیا کچھ اس طرح
اب تو شاعر مانتے ہیں اپنے بیگانے مجھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?