Bazm e Urdu - The urdu poetry app

جو ادائے صنم کے منکر ہیں

By: Ali ijaz tamimi

جو ادائے صنم کے منکر ہیں
وہ کسی اور غم کے منکر ہیں

کفر تو ہم پہ ہو گیا واجب
تیرے ہر اک ستم کے منکر ہیں

یوں ڈراتے ہیں لوگ دوزخ سے
جیسے اس کے کرم کے منکر ہیں

وصل کا اک یقین کامل ہے
اس لئے چشمِ نم کے منکر ہیں

ان کو منزل تو مل نہیں سکتی
وہ جو پہلے قدم کے منکر ہیں

بس تیرے ہجر نے رلایا تھا
عامیانہ الم کے منکر ہیں

داد اس سادگی پہ بنتی ہے
بم گراتے ہیں بم کے منکر ہیں

نفرتوں کا ہجوم ہے ہر سو
سب وفا کے دھرم کے منکر ہیں

وہ جو آئے تمہاری یاد بغیر
ہم اسی ایک دم کے منکر ہیں

ساتواں ہو کِسے یہاں اعجاز
ہم تو پہلے جنم کے منکر ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore