Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہو جائے دل دیوانہ ، سرکار کی گلی میں

By: Gulzareen Pasha Zareen

ہو جائے دل دیوانہ ، سرکار کی گلی میں
مل جائے گر ٹھکانہ ، سرکار کی گلی میں

دنیا کےجھنجٹوں سے لے چل مجھے اچک کر
اے گردش زمانہ ، سرکار کی گلی میں

یا رب میری دعا ہے دل سے یہ التجا ہے
لگ جائے آنا جانا ، سرکار کی گلی میں

الله عمر میری باقی جو رہ گئی ہے
لکھ دے تو آب و دانہ ، سرکار کی گلی میں

ہر پل یہی اجل سے کرتا ہوں التجائیں
لللہ بس تو آنا ، سرکار کی گلی میں

عشق نبی میں زریں نعتیں جو لکھ رہا ہے
چاہتا ہے یہ سنانا ، سرکار کی گلی میں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore