By: UA
اپنی منزل کا تعین ہمیں کرنا ہوگا
اپنے افکار پہ ہی اب ہمیں چلنا ہوگا
ہم نے دنیا کو بہت دیکھا ہے
اب ہمیں خود کو دیکھنا ہوگا
سوچ پرکھی ہے بہت لوگوں کی
اب ہمیں خود کو پرکھنا ہوگا
غیر کے مشورے متروک ہوئے
اپنا منشور ہمیں آپ سمجھنا ہوگا
اپنی منزل کا تعین ہمیں کرنا ہوگا
اپنے افکار پہ ہی اب ہمیں چلنا ہوگا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?