By: رعنا کنول
ربا میرے حال سے صرف تو ہی واقف ہے
میری شکستہ دلی سے صرف تو ہی واقف ہے
وقت کے ستم نے توڑا کچھ اس طرح مجھے
اپنے ہی حال سے بے خبر کر دیا اس طرح مجھے
حال دل و غم بتاؤں کیسے کسی کو اے ربا
تو ہی میری التجا کو سن لے اے ربا
سمیٹ دے میری بکھری ہوئی ذات کو تو
صبر میرے کا اجر دے دے بس اب تو
روح میری کی چیخوں سے صرف تو ہی واقف ہے
ربا کنول کے حال سے صرف تو ہے واقف ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?