By: اسد جھنڈیر
جانے والے ایک پل ٹہر جا ذرا
کہ تمہیں حال دل اپنے سنا سکیں
تم سے پیار ھے کتنا کس قدر
کاش کھل کر تمہیں بتا سکیں
تیرے عشق میں ہیں ہم فنا
کہا کس نے بے وفا ہیں ہم
یہ عدو کی کوئی چال ھے
وگرنہ تجھسے کب جدا ہیں ہم
کاش کہ تم تھوڑا سا ساتھ دو
اس راز سے پردہ اٹھا سکیں
تم سے پیار کتنا ھے کس قدر
کاش کھل کر تمہیں بتا سکیں
تیرے حسن پر مرتا ھے دل
تجھے پیار بے انتہا کرتا ھے دل
عین ممکن تمکو بھروسہ نہ ہو
کاش دل چیر کر تمہیں دکھا سکیں
تم سے پیار ھے کتنا کس قدر
کاش کھل کر تمہیں بتا سکیں
ہے عشق کوئی تم سے دغا نہیں
نہیں تیرے سوا کوئی ماسوا نہیں
جس سے پیار ہو حد بے شمار
نہیں اور کوئی نہیں با خدا نہیں
تمہارے بنا اسد کچھ نہیں ہیں ہم
کاش تم کو یہ یقیں دلا سکیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?