Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بے چہرہ زندگی تھی یہ خوابوں کے درمیاں

By: وشمہ خان وشمہ

مجھ کو تمہارے عشق نے بیدار کر دیا
جب زندگی کی سیج کو گلنار کر دیا

اب زندگی اٹھا کے اڑوں آسماں تلک
گلشن کی سب ہواؤں کو مہکار کر دیا

دیکھے ہیں جتنے آدمی راہِ حیات میں
سب کو ہی میں نے پیار کی گفتار کر دیا

بے چہرہ زندگی تھی یہ خوابوں کے درمیاں
کس نے ادائے ناز سے شہکار کر دیا

ہم کو تمہارے پیار میں اتنے ہیں غم ملے
اس بے کنار ذات کو لاچار کر دیا

تنہائیاں ہی بخش کے مجھ کو تمام عمر
کیوں میرے ساتھ زیست کو دشوار کر دیا

جب اُس نے میرے درد کو سمجھا نہیں کبھی
پھر میں نے بھی تو پیار سے انکار کر دیا

مر جائیں تیرے بعد وہ تو دن نہیں رہے
یوں زندگی کا راستہ دشوار کر دیا

سب چھوڑ کے جو کر لی خزاؤں سے دوستی
مجھ کو تمہارے عشق نے بیمار کر دیا

اب ٹوٹنے نہ پائے یہ بھی پیار کا محل
جب نفرتوں کے نام کو بھی پیار کر دیا

سہما ہوا ہے دشمنِ جاں وشمہ دیکھئے
ناکامیوں کے بعد بھی یہ وار کر دیا


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore