By: مونا شہزاد
میرے پیا کا کیا کہنا ؟
میرے من میں ان ہی کا بسیرا
جیسے بگیا میں پهولوں کا مہکنا
ایسے ہی میرے رینا میں پیا کا آشیانہ
جیسے زرتار ڈوپٹہ میں کہکشاں کی تاریں
ایسے ہی میرے من میں اس کی پریت کے سلمہ ستارے
جیسے صبا کا ساتھ ہو ساگر سے
جیسے چندا کا ساتھ ہو رات سے
ایسے ہی میرے پیا کا ساتھ مجه باوری سے
دن رات بهلائے بیٹهی ہوں
پیا کے در آئی بیٹهی ہوں
چراغ شب کی طرح ٹمٹماتی ہوں. نہ جلتی ہوں، نہ بجهتی ہوں
پپیہا بن کوکتی ہوں
پی کہاں؟پی کہاں؟
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?