By: Sara Afzal
دور رہ کر بھی تو ہوتی ہے ملاقات کبھی
خواب میں ہی سہی ملتا ہے ترا ساتھ کبھی
مجھکو نادان سمجھتے ہیں زمانے والے
ان کو آتی ہے سمجھ میں بھی کوئی بات کبھی ؟
میری الفت نے تو بس اتنی تمنا کی ہے
کاش ہو جائے ترے ساتھ بسر رات کبھی
یاد آتے ہیں وہ گزرے ہوئے دن رات مجھے
بھول پاؤں گی نہ الفت بھرے لمحات کبھی
تم کو معلوم نہیں درد محبت کیا ہے
تم نے جھیلے ہی نہیں ہجر کے صدمات کبھی
آنکھ بھر آتی ہے جب سوچتی ہوں میں سارہ
ایسے تو آئے نہ تھے زیست میں حالات کبھی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?