By: ayesh khan
جب دل جلا تو رو پڑے کچھ یاد رہا کچھ بھول گئے
وہ پاس رہا تو ہنس دیئے کچھ یاد رہا کچھ بھول گئے
کل تک ہم تم ساتھ تھے آج تو کہیں دور بہت
بیتا ہوا ماضی اپنا کچھ یاد رہا کچھ بھول گئے
دن ڈھلے جو آ جاتے تھے جھونکے گزری یادوں کے
چپکے چپکے اشک بہانا کچھ یاد رہا کچھ بھول گئے
دیکھ کے اس کو عرصے بعد تھم گئے تھے چوکھٹ پر
عائش ہوا جو حال اپنا کچھ یاد رہا کچھ بھول گئے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?