By: rizwana
مستی صبح شفق کی لالی
وجدان کا عالم مے کی پیالی
کاسہ عشق رہے نہ حالی
سجدہ ریز محبتوں کی ڈالی
صفا جس کا سینہ
ہیں کعبہ کے وہ متوالی
پی شراب طہور جس نے
راہ مستقیم اس نے پا لی
توبہ کے نغمے دعاؤں کے گیت
ہے رابطے میں ہر سوالی
نور کا سماں ہر سو
تجلیوں کی جلی
جو مدہوش ہے بظاہر
اصل میں وہ متوالی
منتظر منزل اسی کی
تقوے کی جس نے راہ لی
ہو گی بارش کرم کی
تھام لے کملی کالی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?