By: رفیع خان
خدا نے پھول پیدا کیے
تاکہ زندگی میں رنگوں کا امتزاج رہے
اور دنیا کا ہر ذی روح خوشبوؤں سے معطر
آزاد ہواؤں میں سانس لے سکے
خدا نے پھول پیدا کیے
تاکہ دنیا میں محبت کی حکمرانی ہو
اور انسان ایک دوسرے کو چاہ کر
پرمسرت زندگی گزار سکے
خدا نے پھول پیدا کیے
تاکہ شاعر ان سے خوبصورتی اور نزاکت مستعار لے کر
رومانوی نظمیں تخلیق کرسکے
اور شاید
خدا نے پھول اسلئے بھی پیدا کیے
تاکہ میں ان سے تمہاری مہین کلائیوں
اور خمدار سیاہ زلفوں کے لئے
دلکش گجرے بنا سکوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?