Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میں خزاؤں میں زندہ رہ لوں گی

By: Shazia Hafeez

زندگی بھر کی بندگی لے لو
میری الفت کی سادگی لے لو

اک پل کی مجھے خوشی دے کر
مجھ سے میری یہ زندگی لے لو

اپنا ھر دکھ مجھے دی دو
میرے جیون کی ہر خوشی لے لو

چند سانسیں میرا اثاثہ ہیں
لینا چاہو تو ان کو بھی لے لو

میری قسمت میں خار رہنےدو
میرے دامن کی ہر کلی لے لو

میں خزاؤں میں زندہ رہ لوں گی
تم بہاروں کی تازگی لے لو

آج تم سے یہ گزارش ہے
اک پل کی خوشی مجھے دے دو


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore