Bazm e Urdu - The urdu poetry app

رُخِ انور

By: Syed Zulfiqar Haider

رُخِ انور سے پردہ جو اُٹھایا اُس نے
ڈوبتے ہوۓ کو تنکا تھمایا اُس نے

وہ جو ہمیشہ پلکیں جھکاۓ رکھتے تھے
آج اچانک پلکوں کو اُٹھایا اُس نے

بھیگی رہیں میری پلکیں رات بھر
اس قدر کل مجھے رُلایا اُس نے

ہم نے تو اپنا بنایا تھا عمر بھر کا ساتھی اُسے
پھر کیوں ہم سے ساتھ چُھڑایا اُس نے

سانجھ تھی ہمارے درمیان پیار کی
اپنے دامن کو ہم سے چھڑایا اُس نے

ہم سے جُدا ہو کر جینا تھا محال جن کے لیئے
بچھڑ کر مجھ سے جی کر دکھایا اُس نے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore