By: dr.zahid sheikh
روتے ہوؤں کو دیکھ کے ہنستی ہے دوستو
دنیا عجیب لوگوں کی بستی ہے دوستو
صحرا کو ایک بوند بھی پانی نہیں نصیب
بارش سمندروں پہ برستی ہے دوستو
محلوں کو چاندنی کے تحائف ہر ایک رات
کٹیا کہ اک دیے کو ترستی ہے دوستو
جس کے خلوص میں نہ چپھی ہو کوئی غرض
دنیا میں کوئی ایسی بھی ہستی ہے دوستو ؟ ؟
رہنے دو دور مجھ کو شراب و شباب سے
مستی تو اپنے خون کی مستی ہے دوستو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?