By: Santosh Gomani
عجب ہے کہ بے جا خیالی کو بکل سمجھتے ہیں
جو پوری نہ ہو حسرت اسے دنگل سمجھتے ہیں
ہماری حالت کو ایسی الستی کس نے دی
کہ جہاں کے شور کو بھی محفل سمجھتے ہیں
میری راہوں میں شاید ان کا بھی گھر ہے
لیکن جہاں قدم چلیں وہاں منزل سمجھتے ہیں
تجویز فضیلت سے بھی فاضل نہ ہوئی کہ
عشق میں انت ہونے تک ازل سمجھتے ہیں
صعوبت کا تصنیف بھی عجیب لگا مجھ کو
کہ جن کو راز دیا وہی متبادل سمجھتے ہیں
اغلب یہ بھی کہ زندگی امتحان لے کوئی مگر
پیچھے کوئی رہ گیا تو سوچ بدل سمجھتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?