By: غلام عباس ساغر
کاش کہ عشق میں رسوائی نہ ہوتی
محبت تو ہوتی پر جدائی نہ ہوتی
مجھے تو اس کا ہو ہی جانا تھا
اگر محبت میری ٹھکرا ئی نہ ہوتی
مقدر میں نہیں تھا ملن اس کا
ورنہ جدائی پیش آئی نہ ہوتی
ہم بھی منزل کو پا لیتے اگر
وفا تو ہوتی پر بے وفائی نہ ہوتی
اب سوچنے سے کیا حاصل ساغر
گر پہلےکسی سے آنکھ لگائی نہ ہوتی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?