Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کئی تجربے ہوئے ہیں زندگی میں

By: GulshadLasi

کئی تجربے ہوئے ہیں زندگی میں
کوئی ساتھ ہوتا نہیں بے بسی میں

مری مخلصی نے ہرایا ہے مجھ کو
کبھی دشمنی میں کبھی دوستی میں

اندھیروں میں ساتھی کوئی بھی نہیں ہے
چلے آئے جگنو بھی اس روشنی میں

بدل جاتے ہیں لوگ پل بھی میں سارے
دغائیں بڑی ہیں یہاں آدمی میں

مجھے جان کاری نہیں تھی جہاں ک
میں لٹتا رہا اپنی ہی سادگی میں

دلوں میں کدورت بھی اتنی بھری ہے
کوئی خوش نہیں ہے کسی کی خوشی میں

اے گلشاد سیکھا بہت ہے جہاں سے
کوئی ساتھ دیتا نہیں ہے تیرگی میں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore