By: dr.zahid sheikh
اک حسیں شام کے جلووں کو صدا دیتا ہوں
میں ترے وصل کے لمحوں کو صدا دیتا ہوں
میرے ایاغ محبت کو ذرا سا بھر دے
تیری آنکھوں کی شرابوں کو صدا دیتا ہوں
ان میں غم اور اداسی کے سوا کچھ بھی نہیں
کس لیے تیرے خیالوں کو صدا دیتاہوں
تیرے دامان وفا میں مجھے نفرت ہی ملی
پھر میں کیوں تیری وفاؤں کو صدا دیتا ہوں
میں نے گائے تھے ترے پیار کی خاطر جو کبھی
ان فراموش سے نغموں کو صدا دیتا ہوں
رنگ باقی ہیں نہ پہلی سی وہ خوشبو ان میں
عہد گم گشتہ کے پھولوں کو صدا دیتا ہوں
ہر طرف ٹھہری ہوئی سرد خموشی کی کہر
ایسے میں تیری صداؤن کو صدا دیتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?