By: AzharM
تصفیہ تُو نے کہا ہے
میں کراوں
تیرے اور اُس کے
درمیاں
وہ مرا دشمن ہے
دوست ہے تُو
وہ مرا دشمن نہ رہ جائے گا
دوست تُو بھی تو نہیں رہ پائے گا
کیوں بٹھاتا ہے مجھے تُو کرسی ۔ انصاف پر
مسند انصاف پر بیٹھا جونہی
میں تُجھے کھو دوں گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?