By: m.asghar mirpuri
کچھ حسن والے تو کمال کر جاتے ہیں
الٹی چھری سےعاشقوں کو ہلال کرجاتے ہیں
لوٹ کر لے جاتے ہیں محبوب کی کل پونجی
دو دن میں آدمی کو کنگال کر جاتے ہیں
اپنی رسوائی کا بہت خیال رہتا ہے انہیں
عاشق کے خط الماری میں سنبھال کر جاتے ہیں
فقط گھر کاسامان ہی نہیں ہوتا نگاہ میں
ہر شے کو یہ دیکھ بھال کر جاتے ہیں
خاموشی سے جانا ان کا شیوہ نہیں ہے اصغر
انسان کے کردار پر کیچڑ اچھال کر جاتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?