By: عنیزہ
دسمبر کی وہ پہلی بارش
اور تمہارا ساتھ
مٹی کی اٹھتی وہ
دھیمی دھیمی سی خوشبوں
ہوا میں لہراتا پر مُسرت ترنم
دل میں بجتے خوشی کے گیت
ہم دونوں کے ایک ہو جانے کی وہ خوشی
ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے
وہ دیکھنا آنکھوں میں جلتے محبت کے دیپ
دلوں میں گھر کر جاتا یہ سہانہ موسم
تھوڑی روشنی اور تھوڑے اندھیرے میں
ڈوبا یہ زندگی کی حقیقت کو بیان کرتا موسم
مجھے زندگی کے سارے حسین پل یاد کرا جاتا ہے
تیری قرب میں گزاری ہر شام کو
میری آنکھوں کے سامنے ایک فلم کی طرح چلاتا ہے
دسمبر جب بھی آتا ہے
یہ خوب رولاتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?