By: وشمہ خان وشمہ
یہ تبسم کی مہربانی ہے
میرے لب پہ نئی کہانی ہے
کیسے اس کو میں معتبر سمجھوں
جس کا ہر وار ہی شیطانی ہے
وہ ہی منکر ہے میری ہستی کا
جس کے کاندھوں پہ راجدھانی ہے
اپنی لغزش پہ کتنا نازاں ہے
رسم دنیا جسے نبھانی ہے
بجھ رہا ہے یہ دوستی کا دیا
کیوں کہ لہجے میں بد گمانی ہے
میری قسمت کا وہ ستارہ ہے
جس کے ہاتھوں میں شب کی رانی ہے
مثل دریا میں بہہ رہی ہوں یہاں
وشمہ آنکھوں میں پانی پانی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?