By: تسلیم احمد دانی
جب ستارہ کوئی ٹوٹے گا،میں یاد ضرور آؤں گا
کنارہ تم سے جب چھوٹے گا،میں یاد ضرور آؤں گا
جب دل تمہارا مچلے گا،قابو سے جب وہ نکلے گا
جب اپنا کوئی تم سے روٹھے گا، میں یاد ضرور آؤں گا
تھک ہار کے جب تم سو جاؤگے،میٹھی نیند میں کھو جاؤ گے
کوئی سپنا پھر جب ٹوٹے گا،میں یاد ضرور آؤں گا
جب موسم سہانا دیکھو گے،کلیوں کا زمانہ دیکھو گے
پھر پھول جب کوئی پھوٹے گا،میں یاد ضرور آؤں گا
جب دل کسی سے لگا لو گے، اپنا کسی کو بنا لو گے
پھر اُس سے ناتا جب ٹوٹے گا،میں یاد ضرور آؤں گا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?