By: محمدصدیق پرہار
خودعشق نے کربلامیں یہ منظردیکھا
نیزے پرسجدے میں حسین کاسردیکھا
تھیں جنت پر جاں نثاران شبیرکی نگاہیں
دشمنان حسین نے دنیاکامال وزردیکھا
لے آئے صراط مستقیم پراہلبیت اسے
جب بھی کوئی راستہ بھٹکاہوابشردیکھا
تیرچلاکرسفاکیت کی انتہاکردی
گودحسین میں جب ننھاساپسردیکھا
بیٹے یانواسے کے انتخاب کاجب مرحلہ آیا
مصطفی نے اپنانہیں بیٹی کاجگردیکھا
کچھ ایسی کیفیت غم حسین ہے کائنات میں
ہم نے جسے بھی دیکھابچشم تردیکھا
بیماروں نے شفاپائی زندگی نے جلاپائی
حسنین کی دعاؤں ،اداؤں میں ا یسااثردیکھا
ایک سجدہ ادانہ ہوابنت رسول بولی
رات کوتیری میرے اللہ اتنامختصردیکھا
رُحَماءُ بَیْنَہُم کی عملی تفسیرہیںیہ دونوں
اصحاب رسول اہلبیت کوشیروشکردیکھا
خون ہی خون ہرطرف اندھیرادکھائی دیا
بعد شہادت حسین جس نے بھی جدھردیکھا
اہل بیت کوچاہے جتنی بھی مشکلات آئیں
مصروف نماز، قرآن میں صدیقؔ شام وسحردیکھا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?