By: Shakeel Ahmed
جینے لگا ہوں میں تیری بے رخی کے ساتھ
جیسے تعلق ہو کسی اجنبی کا اجنبی کے ساتھ
وہ مطمئن ہے کہ میں لگتا ہوں بہت خوش
دھوکہ پھر سے دے دیا اسکو ہنسی کے ساتھ
جب تک میں سمجھ پاتا محبت ہے یا کہ کھیل
وہ کھیل گیا مجھ سے بڑی دل لگی کے ساتھ
آشوبِ چشم پھیلا ہے کیا سارے شہرمیں
جو بھی ملا وہ ملا آنکھوں میں نمی کے ساتھ
بازارِ عشق کی رسم بھی کیاخوب ہے شکیلؔ
اک بار بِک گیا وہ نہ بِکا پھر کسی کے ساتھ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?