By: وشمہ خان وشمہ
فکر ہجر نے کس کے اشارے پہ لکھ دیا
قسمت کا کھیل اپنے ستارے پہ لکھ دیا
یہ دیک کر کہ رات سے دریا اداس ہے
لہروں نے میرا نام کنارے پہ لکھ دیا
دشمن بھی لوٹ آئے مجھے پھر خریدنے
میں نے جو کود کا آج خسارے پہ لکھ دیا
ہر کوئی پڑھ رہا ہے مرا حال دل یہاں
کیا کیا یہ زندگی کے سمارے پہ لکھ دیا
پھر تو بھی ڈھونڈے گا مرے نام ونشان کو
اینٹوں کے درمیاں جو گارے پہ لکھ دیا
وشمہ خلوص و پیار کا عالم تو دیکھئے
بچھوں نے میرا نام غبارے پہ لکھ دیا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?