Bazm e Urdu - The urdu poetry app

اس گلشن میں ہر روز نئے قانون بنائے جاتے ہیں

By: Wasim Khan Abid

اس گلشن میں ہر روز نئے قانون بنائے جاتے ہیں
جو پنچھی دن کو قید ہوئے وہ شام اُڑائے جاتے ہیں

جینے کے لئے دو سانسیں بھی دشوار ہیں مزدوروں کیلئے
آمر آجر کی قبروں پر کیوں پھول چڑھائے جاتے ہیں

ہاں یاد ہیں وہ حالات ہمیں ، ہر موڑ پہ دھوکے کھائے ہیں
عادت ہے فریب کی پر ایسی خود جال بچھائے جاتے ہیں

ہم اندھے ہیں بے کار سہی ،یہ دیپ چراغاں رستے میں
سر پھوڑ نہ دیں آنکھوں والے ، بس دیپ جلائے جاتے ہیں

کچھ جینے کی ہے پابندی کچھ مرنے کی بندش عابد
یہ عمرِ رواں جاتی ہے کہاں ! ہم ساتھ نبھائے جاتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore