Bazm e Urdu - The urdu poetry app

یہی کافی نہیں کہ بن تمھارے جی رہے ہیں ہم

By: Dr.ZahidSheikh

بے مقصد زندگی مدت سے یارو جی رہے ہیں ہم
جنوں چھوڑا گریباں آج اپنا سی رہے ہیں ہم

بہائے خون کے آنسو کسی پہ کیا اثر ٹھہرا
یہی سب سوچ کر اشکوں کو اپنے پی رہے ہیں ہم

لبوں پہ مسکراہٹ لے کے جینا کام ہے مشکل
یہی کافی نہں کہ بن تمھارے جی رہے ہیں ہم ؟

یونہی ویران راتوں میں خیال آتا ہے ہے یہ اکثر
تمھارے ہاتھ سے الفت کا ساغر پی رہے ہیں ہم

پھٹا تھا وقت کے خاروں سے جو امید کا دامن
کسی کے پیار کے دھاگے سے اس کو سی رہے ہیں ہم


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore