By: muhammad nawaz
میں اپنی سانس تمہاری جفا کے نام کرتا ہوں
تم اپنا کام کرتے ہو میں اپنا کام کرتا ہوں
میرے طرز محبت کے ہزاروں معجزے دیکھو
وہیں صبح بھی حاضر ہے جہاں پر شام کرتا ہوں
نجانے کیوں گلوں میں اک رقابت جاگ اٹھتی ہے
تمہارا تذکرہ جب بھی بروئے عام کرتا ہوں
کہاں کی مے کدھر کا میکدہ کس نام کا ساقی
تمہارے عکس کو اکثر نگار جام کرتا ہوں
تمہارے ہاتھ کی لکھی ہوئی تحریر کو پڑھ کر
نجانے خود فریبی میں کیوں اپنے نام کرتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?