By: Jamil Hashmi
کچھ لوگ دل میں پلتے رہتے ہیں
دیپ آنکھوں میں جلتے رہتے ہیں
ہوتے ہین یہ حادثات الفت کے راہ میں
یہ معاملے زندگی میں چلتے رہتے ہیں
نہیں آتی تسلی ان کی ادائوں سے
یہ ارماں دل میں ہی مچلتے رہتے ہیں
نہیں ہوتی ختم جدوجہد انہیں پانے کی
وہ ہماری حسرتوں میں ڈھلتے رہتے ہیں
جب چھڑتے ہیں پیار کی بات ان سے
وہ ہنس کراپنے پہلو بدلتے رہتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?