By: عبدالحفیظ اثر
نہ ہو ڈر کسی کو ہی اب تو وبا کا
جو ڈر ہو سبھی کو تو وہ ہو خدا کا
اُسی کی تو مرضی سے ہوتاہے سب کچھ
وہ ہی اصل ضامن ہے اپنی بقا کا
کبھی موت کا وقت ٹل نہ سکے گا
یہی تو ہے دستور لازم سدا کا
رہے نہ کوئی اب تو غفلت میں ڈوبا
سبھی کو رہے فکر اپنی جزا کا
کبھی حد سے گزریں نہ زیادہ جہاں میں
نہ ہو کام کوئی جو ہو اب جفا کا
کبھی بےوفائی نہ ہو زندگی میں
نبھائیں ہمیشہ ہی وعدہ وفا کا
یہی اثر کی التجا ہے خدا سے
رہے اٌس کو اقرار اپنی خطا کا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?