By: افضال فردوس
اس طرح ستایا ہے پریشان کیا ہے
گویا کہ محبت نہیں احسان کیا ہے
تجھ کو ہی نہیں مجھ کو بھی حیران کیا ہے
اس دل نے بڑا ہم کو پریشان کیا ہے
سوچا تھا کہ تم دوسروں جیسے نہیں ہو گے
تم نے بھی وہی کام مری جان کیا ہے
ہر روز سجاتے ہیں تری یاد کے غنچے
آنکھوں کو ترے ہجر میں گلدان کیا ہے
مشکل تھا بہت میرے لیے ترک تعلق
یہ کام بھی تم نے مرا آسان کیا ہے
یہ دل کا نگر ایسے تو ویران تھا کب سے
لا ریب اسے آپ نے سنسان کیا ہے
یہ عزت و ناموس سبھی اس کی عطا ہے
وہ جس نے گڑریے کو بھی سلطان کیا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?