By: NEHAL INAYAT GILL
چاند نکلا جو عید کا غمی سینے میں اُتر گئی
اِک آس تھی ترے آنے کی وہ بھی بکھر گئی
میں کھویا ہوا تھا ترے غم میں کچھ اِس قدر
خوشیاں لیے عید دستک دے دے کر گزر گئی
جب لوگوں نے بتایا کہ کل عید آئی تھی
دیوانگی دیکھئیے پوچھنے لگے کدھر گئی کدھر گئی
اچھا ہوا جو تُو نہ آیا اِس عید پہ بھی
جان چھُوتی ، جان چھُوتی مر گئے فکر گئی
ساون کی رِم جھم بھی عید کی خوشیاں بھی
اشکوں سے دامن بھیگ گیا دل سے ہو جدھر گئی
میں بھول گیا جس کی یاد کے افسانوں کو
عید آ کے کان میں کر اُسی کا ذکر گئی
اپنی اُداسی کے الزام تم لگاؤ نہ دامنِ عید پر
سچ تو یہ ہے نہال تمہاری قسمت ہی سڑ گئی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?