Bazm e Urdu - The urdu poetry app

شاعری الفاظ و خیالات کا مجموعہ ہے ٢ (مکمل)

By: UA

دل پہ گزرنے والی واردات کا مجموعہ ہے
شاعری الفاظ و خیالات کا مجموعہ ہے
زندگی کے بیتے ہوئے حالات کا مجموعہ ہے
اور کبھی کی سنی سنائی بات کا مجموعہ ہے
دل کے نرم و نازک جزبات کا مجموعہ ہے
دل نے جو اٹھائے ان صدمات کا مجموعہ ہے
حسن و عشق کے معاملات کا مجموعہ ہے
دلکشی و رعنائی کا آفات کا مجموعہ ہے
احساسات کا اور محسوسات کا مجموعہ ہے
حالات کا مجموعہ حادثات کا مجموعہ ہے
نظر میں آنے والے مشاہدات کا مجموعہ ہے
اپنے آپ پہ گزرے تجربات کا مجموعہ ہے
ماضی اور حال کے واقعات کا مجموعہ ہے
مستقبل میں ہونے والی بات کا مجموعہ ہے
دلنشیں نظاروں کا برسات کا مجموعہ ہے
چاندنی ستاروں کی بارات کا مجموعہ ہے
ارضی و سمٰاوی جمادات کا مجموعہ ہے
فکر و فلسفے کا حیات کا مجموعہ ہے
دل پہ گزرنے والی واردات کا مجموعہ ہے
شاعری الفاظ و خیالات کا مجموعہ ہے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore