By: Shabeeb Hashmi
دعاؤں میں یاد رکھئے
یہ احسان ہو گا آپ کا
رمضان کا مہینہ
انعام ہو گا آپ کا
خوشیوؤں کو بانٹ لینا
مل جائے گا سکوں
الله کے دربار میں
بڑا نام ہو گا آپ کا
سمیٹ لو رب کے جلوے
جو دکھتے ہیں جا بجا
یہ برکتوں بھرا مہینہ
پیغام ہو گا آپ کا
اپنے سکھ کی خاطر
اوروں کو دکھ ناں دینا
دکھ سکھ میں سب کے آنا
یہ کام ہو گا آپ کا
رحمت ہے میرے رب کی
رمضان آ گیا ہے
الله سے لو لگانا
یہی کام ہو گا آپکا
اس راہ پہ ہے چلنا
جو سنت میرے نبی کے
جنت میں حوض کوثر سے
اک جام ہو گا آپ کا
دعاؤں میں یاد رکھئیے
یہ احسان ہو گا آپ کا
رمضان کا مہینہ
انعام ہو گا آپ کا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?