By: Hafeez Javed
سنو، تو سناؤں تم کو اک روز ہوا یہ ماجرا
میری بیوی چونک اٹھی، مجھے یوں پکارا
خبردار بتاؤ اسے نہ میرے خواب میں آئے
اسے آنا ہی ہے تو، تمہارے خواب میں آئے
تمہاری بیوی بن کے مجھے نہ ڈرایا کرے
تمہارے ہی خوابوں میں وہ آیا جایا کرے
اب کے آئی اگر وہ، تو پکڑ کے بٹھا لوں گی
سوکن نہ بناؤں اسے، بس بھابی بنا لوں گی
میری بیوی کے خواب کتنے سہانے ہیں
لگتا ہے جاوید کے یہ جانے پہچانے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?