Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کہ نام جس کا مرے دل میں بندگی کی طرح

By: وشمہ خان وشمہ

وہ ایک شخص بھی دیکھا ہےزندگی کی طرح
کہ نام جس کا مرے دل میں بندگی کی طرح

قدم قدم پہ وہ مڑ مڑ کے دیکھتا تھا مجھے
کہ مجھ کو چھوڑ ا تو نکلا ہے خوشی کی طرح

میں اس کی یاد بھلانے جو گھومنے نکلی
وہ شہر کے سبھی چہروں میں اجنبی کی طرح

کوئی بھی سمت نہ تھی تیرے دام سے باہر
میں جس طرف بھی گئی تیری بے خودی کی طرح

سروں کے بوجھ سے آزاد ہوکے بھی دیکھا
شناختوں کا وہی طوق آگہی کی طرح

یہ کیا سفر تھا کہ جب لوگ لوٹ کر آئے
تو بس غبار ندامت کی نمی کی طرح

صبا یہ کیسی تھی وشمہ کہ جس کے جھونکوں سے
فروغ شاعری کا کرئے تازگی کی طرح


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore