By: Jamshed
عجیب شخص ہے جو میرے ساتھ میں رہتا ہے
خود حجاب میں رہ کر مجھے بے حجاب رکھتا ہے
میرے سبھی خواہشیں ہیں دراصل اسکی جانب سے
خود سکوں میں رہ کر مجھے بے قرار رکھتا ہے
میں جو بھی کروں اچھا اسے اسکی نہیں پروا
مگر میرا ہر برا کام اپنی نگاہ میں رکھتا ہے
میں جو ہوں مضبوط تو خود بہت معصوم و حساس
میں جتنا روک کے رکھوں مگر وہ رلا کے رکھتا ہے
نہ جانے کس بات کا لیتا ہے بدلہ ہمیشہ مجھ سے وہ
تبھی پتا نہیں چلا کہ کس جرم کی سزا میں رکھتا ہے
اسے خبر ہے کہ اس کی وجہ سے بڑ ی مشکلوں میں ہوں
تبھی غموں کے ہر موسم میں مجھے مسکرا کے رکھتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?