By: Ali hayat
دشمنی جو کرتے ہو دشمنی نبھاؤ پھر
وقت دیکھ لے گا جنگ سامنے تو آؤ پھر
پاک سر زمیں پہ اب اک قدم بڑھاؤ تم
جان ہی نہ لے لیں ہم ایسا کر دکھاؤ پھر
اس وطن کی مٹی پہ بوند بوند خون اپنا
آج بھی لٹایںگے کھل کے آزماؤ پھر
حوصلہ بھی دیکھوگے ہمتیں نہ ہا ریںگے
مٹ جہاں سے جاوگے سوچ لو تو آؤ پھر
موت سے نہیں ڈرتے چھپ کے ہم نہیں لڑتے
ریزہ ریزہ کر دیںگے اب کے پر نکالو پھر
حق تو حق ہی رہتا ہے باطلوں کو مٹنا ہے
ہم بھی سامنے آیں تم بھی آگے آؤ پھر
اس وطن کی مٹی پہ جان دینے کی خاطر
لاکھ اٹھ کے آینگے چھیڑ کے دکھاؤ پھر
آج علی قسم کھاؤ جان وطن پہ دینی ہے
دشمنوں کی قسمت میں ہار لکھ کے آؤ پھر
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?