By: nosheen fatima abdulhaqq
گو ہماری مانگ بہت ہے حلقہء احباب میں
پر سکوں میسر صرف عالم خیال و خواب میں
کہ حقیقت نے جسے ہم سے چھیننے کی سعی کی
کیا خبر وہ ہمیں مل جاےء کہیں سراب میں
لکھی جاےء گی اب داستان تلاش لاحاصل
جتنے بھی صفحات باقی ہیں زیست کی کتاب میں
کاش کوئ محفلوں سے بیزاری کا سبب پوچھے
پھر ہم انکا تصور پیش کریں جواب میں
مدتوں بعد بھی افاقہ نہ ہوا تو یہ جانا نوشی
کوئ فرق نہیں ہے انکی یاد اور شراب میں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?