By: Wasi Shah
سانپ ہی سانپ نظر آتے ہیں خوابوں میں مجھے
زندگی گھیرنے والی ہے عذابوں میں مجھے
ایک تصویر تھی اور وہ بھی کہیں گم کر دی
عمر بھر ڈھونڈنا اب اپنی کتابوں میں مجھے
جب سے اترا ہے ترے درد کا نشہ مجھ میں
لطف آتا نہیں دنیا کی شرابوں میں مجھے
وہ مجھے چھوڑ گیا تھا کسی رنگینی میں
وہ جو اب ڈھونڈتا رہتا ہے خرابوں میں مجھے
تم نے اک عمر کیا ہے نظر انداز وصی
اور اب ڈھونڈتے پھرتے ہو سرابوں میں مجھے
ضرب و تقسیم وصی عشق میں لاحاصل ہے
جانے کیوں کھوجتے رہتے ہو حسابوں میں مجھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?